سی پیک سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی کا محرک:چیئرمین سینیٹ

سی پیک سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی کا محرک:چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا سی پیک نہ صرف سرمایہ کاری بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی، ہنرمندی کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کا محرک بن چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا چیمبر آف کامرس ان پاکستان (سی پی کے) اور ایس ڈی پی آئی کی ‘پائیدار ترقیاتی رپورٹ 2023’ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یوسف گیلانی نے مزید کہا حکومت چینی کمپنیوں اور سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے افراد کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے اور چینی شہریوں کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے ۔ چینی وزیر کونسلر یانگ گوانگ یوآن نے اس موقع پر کہا چین پاکستان کے روشن مستقبل کے بارے میں پراعتماد ہے ۔ نئی حکومت آپریشنل ہونے کے 3ماہ میں تمام معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا سی پیک مشترکہ خوشحالی کا ویژن ہے ، سی پیک کا دوسرا مرحلہ نہ صرف ملک بلکہ خطے میں خوشحالی اور ترقی لائے گا۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے کہا سی پیک ون بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا سٹرٹیجک مظہر ہے ۔ چیئرمین سی سی سی پی کے وانگ ہوئی ہوا نے کہا سی پیک منصوبوں کی تکمیل اور گوادر بندرگاہ کی ترقی باہمی فائدے کی کوششوں کیلئے چینی عزم کا ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں