کویتی دینار دنیا کی مضبوط ترین کرنسی قرار

کویتی دینار دنیا کی  مضبوط ترین کرنسی قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی بزنس میگزین فور بز نے دنیا کی 10مضبوط ترین کرنسیوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں سر فہرست کویتی دینار ہے ۔ایک ڈالر 0.31 کویتی دینار کے برابر ہوتا ہے جو 909.65 پاکستانی روپے کے برابر ہے ۔

بحرینی دینار دنیا کی دوسری مضبوط کرنسی ہے ، ایک دینار 2.65 ڈالرکے برابر ہے ۔  تیسرے نمبر پر عمانی ریال  2.60 ڈالر کے برابر ہے ۔ اردنی دینار کا چوتھا نمبر ہے جو 1.41 ڈالر کے برابر ہے ۔برطانوی پاؤنڈ پانچویں مضبوط کرنسی ہے ، ایک پاؤنڈ 1.22 ڈالر کے برابر ہے ۔ کیمین آئی لینڈز ڈالر چھٹے نمبر پر ہے ، ایک کیمین ڈالر 1.20 ڈالر کا ہے ۔ جبرالٹر پاؤنڈ کا ساتواں ،سوئس فرانک کا آٹھواں ،یورو کا نواں نمبر ہے جبکہ امریکی ڈالر دنیا کی 10 ویں مضبوط ترین کرنسی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں