پاکستان سالانہ 13 ہزار جعلی نرسز بنا رہا :قائمہ کمیٹی میں انکشاف

پاکستان سالانہ 13 ہزار جعلی نرسز  بنا رہا :قائمہ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (آن لائن)ادویات کی بڑھتی قیمتیں اور قلت کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا، ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بریفنگ مکمل ہونے دیں پھر ڈیپارٹمنٹ وائز ہم سوالات لے لیتے ہیں،حکام نے بتایا کہ اس سال صحت کے لیے 26 بلین بجٹ ملا ہے ،پی ایس ڈی پی میں وزارت کا بجٹ بڑھایا گیا ہے ،صحت سہولت پروگرام بڑے پروگراموں میں سے ہے جو چل رہا ہے ،کمیٹی رکن شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ کراچی میں پولیو ویکسین دستیاب نہیں۔ پاکستان سالانہ 13 ہزار جعلی نرسز بنا رہا ہے ، نرسنگ کونسل میں اس وقت ایک مافیا بیٹھا ہوا ہے ، نرسنگ کالج والوں نے آڈٹ کرانے سے انکار کر دیا ، شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں اس وقت آسمان پر پہنچی ہوئی ہے ،عالیہ کامران نے کہا کہ ادویات میسر ہی نہیں جو ہیں ان کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں