بھٹہ مالکان کا 15جولائی سے بھٹے بند کرنے کا اعلان

بھٹہ مالکان کا 15جولائی سے  بھٹے بند کرنے کا اعلان

فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان برکس کلن ایسوسی ایشن نے کہا اینٹوں کی فروخت میں مسلسل کمی، کوئلہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرایہ،کاروبار میں مسلسل نقصان اور محکمہ ماحولیات، سوشل سکیورٹی،محکمہ لیبرکی طرف سے بے جا چالان اور جرمانوں کی وجہ سے پورے ملک کے بھٹے 15جولائی سے بند کر دیئے جائیں گے۔

اس بات کا اعلان ایسوسی ایشن کے صدر شعیب خان نیازی نے مقامی ہوٹل میں بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن ضلع فیصل آباد کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شعیب نیازی نے کہا حکومت نے ان کے ساتھ وعدے پورے نہیں کئے جس کی وجہ سے ان کا کاروبار دن بدن خسارے میں جا رہا ہے ،پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی وجہ سے کوئلہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں،حکومت بھٹہ انڈسٹری کے لئے بھٹہ ایکٹ بنائے اور اس انڈسٹری کے لئے ریلیف کا اعلان کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں