فیروز والہ :لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین افراد قتل

 فیروز والہ :لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین افراد قتل

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں نوجوان سمیت تین افراد قتل کر دیئے گئے ۔

 بتایا گیا ہے الرحمن گارڈن میں فٹ بال کھیلتے ہوئے جھگڑا ہوا جس پر عادل اور ایان وغیرہ نے فائرنگ کر کے نوجوان عمیر الحسن عرف زین کو ہلا ک کر دیا ملزم فرار ہو گئے ۔26 سالہ عمیر الحسن عرف زین دوستوں کے ہمراہ فٹ بال کھیل رہا تھا اس دوران جھگڑا ہو گیا جس پر عادل وغیرہ نے فائرنگ کر کے اسے شدید زحمی کر دیا جسے امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا یہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ گاؤں گول میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر شیرجان نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے زمیندار42سالہ محرم علی کو ہلاک کر دیا جبکہ ملزم فرار ہوگئے ۔فیروز والا پولیس نے ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ ماچھیکے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو ہلا ک کر دیا، ملزم فرار ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں