نوشہرہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ ، سینئر صحافی جاں بحق
پشاور،نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی) نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور کے سینئر صحافی حسن زیب جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حسن زیب بھائی کے ساتھ اکبرپورہ کارمیں جارہے تھے جہاں موٹر سائیکل سوار ملزموں نے انہیں نشانہ بنایا ، فائرنگ سے حسن زیب کے بھائی بال بال بچ گئے ، لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ۔