وارنٹ گرفتاری جاری

 وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(خبرنگار)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے غیر قانونی تعمیرات پرتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

 ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد کو حکم دیا ہے کہ 30 جولائی کو ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گزشتہ روزسماعت کے موقع پر شیر افضل مروت عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ آر ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عدالت میں موجود تھے تعمیلی کی طرف سے عدالت میں دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیر افضل مروت بیرون ملک ہیں اور ان کا وکیل عدالت میں حاضر ہو گا لیکن دوران سماعت کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہواجس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایس یچ او تھانہ نصیر آباد کو ہدایت کی کہ 30 جولائی کو وارنٹ پر قانون کے مطابق عمل درآمد کر کے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں