لاہور ہائیکورٹ :ایم پی اے جنید افضل ساہی کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ :ایم پی اے جنید افضل  ساہی کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے جنید افضل ساہی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کا تعلق حکومت مخالف سیاسی جماعت سے ہے ، اس کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا انکوائری زیر سماعت نہیں ہے ، درخواست گزار عمرے کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتا ہے ۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے ۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا نے درخواست کی مخالفت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں