چیف انجینئرمحمد نعیم جان چیف ایگزیکٹو آئیسکو تعینات

 چیف انجینئرمحمد نعیم جان  چیف ایگزیکٹو آئیسکو تعینات

اسلام آباد(نامہ نگار)چیف انجینئرمحمد نعیم جان کو چیف ایگزیکٹو آئیسکو تعینات کر دیا گیا۔سابق چیف آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان کنٹریکٹ ملازمت کی مدت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے۔

آئیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دیتے ہوئے چیف انجینئر محمد نعیم جان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو تعینات کر دیا ہے ،وہ پاور سیکٹر میں کام کا وسیع تجر بہ رکھتے ہیں ، آئیسکو افسران نے انکی تعیناتی کو ایک خوش آئند فیصلہ قرار دیا ہے ، محمد نعیم جان کا کہنا تھا کہ صارفین کو بہترین کسٹمر سروسز کی فراہمی پر کس قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا ئیگا ، لائن لاسز میں کمی،بجلی بلز واجبات کی سوفیصد ریکوری، سسٹم اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنا ئی جا ئیگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں