حکومت عدالتی فیصلے سے بوکھلاہٹ کا شکار:اختر مینگل

 حکومت عدالتی فیصلے سے  بوکھلاہٹ کا شکار:اختر مینگل

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے پی ٹی آئی پر مجوزہ پابندی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 سیاسی جماعتوں پر پابندی نئی بات نہیں اور سیاسی جماعتوں پر پابندی مسائل کا حل نہیں، حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے فیصلے کئے گئے جس کی واضح مثال 1973 میں نیشنل عوامی پارٹی پرپابندی لگائی گئی تھی۔ سیاسی جماعتوں پرپاپندی لگانا مسائل کاحل نہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بھونڈے فیصلے کئے جارہے ہیں ،اگرپاپندی لگانی ہے تو سب سیاسی جماعتوں پرلگائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں