بنوں کینٹ پر دہشت گرد وں کے حملے کی کوشش ناکام

بنوں کینٹ پر دہشت گرد وں  کے حملے کی کوشش ناکام

پشاور،راولپنڈی(دنیا نیوز،خصوصی نیوز رپورٹر)سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق صبح 4بج کر40منٹ پر دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے بنوں کینٹ  کی دیواراور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکا کر کے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی ، مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا گیا ہے ،سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں