9مئی :بانی پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے 131زائد شواہد موجود :جے آئی ٹی کا دعویٰ

9مئی :بانی پی ٹی آئی کے ملوث  ہونے کے 131زائد شواہد  موجود :جے آئی ٹی کا دعویٰ

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر، آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ایک سو اکتیس سے زائد شواہد موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں گرفتاری بغاوت پر اکسانے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے 131 سے زائد شواہد موجود ہیں ، بغاوت پر اکسانے کے شواہد پر گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق تفتیش میں بانی پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ کارکنوں نے ان کی گرفتاری کے بعد کینٹ ایریا میں احتجاج کرنا تھا ان بیانات کی آڈیو اور ویڈیو موجود ہے ، نو مئی کے واقعات کی تفتیش کے دوران 154 مشتبہ کالز بھی ٹریس ہوئیں جن میں مقامی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو احتجاج پر اکسایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں