شاہ محمودکوٹ لکھپت جیل پیش دو گواہوں کے بیانات قلمبند

شاہ محمودکوٹ لکھپت جیل پیش   دو گواہوں کے بیانات قلمبند

لاہور (کورٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزموں کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ میں دو گواہوں کے بیانات کو قلمبند کر لیا گیا ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں نو مئی کے مقدمے کی سماعت کی ۔دوران سماعت پولیس نے شاہ محمود کو اڈیالہ جیل سے لے کر کوٹ لکھپت میں پیش کیا دیگر ملزموں میں یاسمین راشد ، محمود الرشید سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی گئی ۔عدالت کے روبرو پولیس کے سرکاری دو گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں