سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی عدیل خان 9مئی مقدمات میں گرفتار

سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی عدیل خان  9مئی مقدمات میں گرفتار

کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 9مئی کے 3مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی عدیل خان کو ضمانت منسوخی پر گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 3مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی عدیل خان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ کورٹ پولیس نے عدالتی حکم پر عدیل خان کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے عدم پیشی پر ملزم کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں