بنوں میں تشدد آمیز واقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں ، پی ٹی آئی

بنوں میں تشدد آمیز واقعات کی شفاف  تحقیقات کرائی جائیں ، پی ٹی آئی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بنوں میں تشدد آمیز واقعات کے نتیجے میں پیداہونے والی کشیدہ صورتحال کی پر زور مذمت کی ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بنوں میں تشددآمیز واقعات ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔تحریک انصاف صوبائی حکومت کو ہدایت دیتی ہے کہ ان کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں،موجودہ حالات کے تناظر میں یہ خدشہ بھی سر اٹھا رہا ہے کہ خدانخواستہ عوام کا یہ احتجاج پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے اور حالات سب کے کنٹرول سے باہر ہو جائیں۔کسی بھی قسم کے انتشار سے بچنے کیلئے اشد ضروری ہے کہ صورتحال کے پیچھے محرک وجوہات کا فوری تدارک کیا جائے ۔صوبے میں کسی قسم کے نئے آپریشن اور نہتے پرامن شہریوں پر گولیاں برسانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ، تحریک انصاف نے صوبائی حکومت کو تاکید کی ہے کہ امن کو بحال کرنے کیلئے فوری کوشش کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں