پی ٹی آئی کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج ،3کارکن گرفتار

پی ٹی آئی کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج ،3کارکن گرفتار

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )تحریک انصاف نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ، احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر سمیت تین پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

 صدر پی ٹی آئی ٹی لاہور چوہدری اصغر گجر نے احتجاج کی قیادت کی، احتجاج میں لاہور کے ایم پی ایز اور بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی، احتجاج میں کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی، تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔احتجاج میں ایم پی اے فرخ جاویدمون، ندیم بارا، حافظ ذیشان رشید، کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی لاہور زیبا ناز، اصغر عارف چشتی، مفتی فقہ اللہ، صدر لیبر ونگ سینٹرل پنجاب طاہر اقبال کمبوہ، غلام مرتضیٰ عاجز، سید اویس الرحمن گیلانی، پروفیسر افضل حیدری، ملک حماد اعوان، ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی، پیر رفیق الحسن قریشی، حافظ شاہد، چودھری یوسف میو، نائب صدر یوتھ ونگ لاہور حمزہ باجوہ بھی شریک ہوئے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا ،پولیس نے کارکنوں سمیت پی ٹی آئی رہنما کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ حوالات میں بند کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں