چمن:پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف 9 ماہ سے جاری دھرنا ختم

چمن:پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی  کیخلاف 9 ماہ سے جاری دھرنا ختم

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )چمن میں باب ِ دوستی پرپاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف 9 ماہ سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔دھرنے کے شرکا اور حکومتی نمائندوں میں مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم ،مظاہرین منتشر ہوگئے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے انکے مطالبات تسلیم کر لیے ، اب بابِ دوستی سے چمن کے لوگ شناختی کارڈ اور افغانستان کے علاقے سپین بولدک کے مقامی افراد تذکیرہ (افغان شناختی کارڈ)پر آمدورفت کرسکیں گے جبکہ دیگر تمام شہروں کے لوگ پاسپورٹ پرآجاسکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں