2 انسانی سمگلر،غیرقانونی ٹرانسپلانٹ پر 5 ملزم گرفتار

2 انسانی سمگلر،غیرقانونی ٹرانسپلانٹ پر 5 ملزم گرفتار

لاہور (نیوز رپورٹر )وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے لکشمی چوک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث 2ملزم جبکہ غیرقانونی ٹرانسپلانٹ پرپشاور سے 5 ملزم گرفتار کرلیے ۔

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے لکشمی چوک میں کارروائی کرتے ہوئے دو انسانی سمگلروں ملک نوید اور خالد منیر کو قابو کرکے جعلی ایرانی پاسپورٹ ،اٹلی کا رہائشی فیک کارڈ،ایف آئی اے امیگریشن ،یونان اور ایرانی امیگریشن کی جعلی سٹمپ برآمد کر لی ۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزموں سے دیگر جعلی سٹیمپس بھی برآمد کی گئی ہیں ۔ دوسری کارروائی میں ایف آئی اے نے پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ہمراہ علی ٹاور پشاور میں قائم سٹی ہسپتال میں چھاپہ مار کر موقع سے جن 5 ملزموں کو گرفتار کیا ان میں مدثر شاہ ،حمزہ ، داؤد ،وقار اور آصف پر پہلے ہی مقدمہ درج تھا جنکے 3 ساتھی حوالات میں بند ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں