بھنور سے نہ نکل سکے توپی ٹی آئی سمیت سب ڈوبیں گے :سعدرفیق

 بھنور سے نہ نکل سکے توپی ٹی آئی  سمیت سب ڈوبیں گے :سعدرفیق

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے اختلاف اور دشمنی میں بہت فرق ہے ، پی ٹی آئی نے کنگز پارٹی بننے کیلئے سب کو واپس ماضی میں لا کھڑا کیا۔

ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا غلطیوں اورٹھوکروں کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جان لیااور میثاق جمہوریت ہوا، دشمنی ترک کی اور بات اختلاف یا اتفاق پر آ پہنچی ۔انہوں نے کہا اس بھنورمیں پاکستان کی واپسی پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کاروں کی نفرت تعصب سازش جھوٹ اور تشدد زدہ سیاست کے باعث ہوئی، اس بھنور سے نہ نکل سکے توپی ٹی آئی سمیت سب ڈوبیں گے ، مقبولیت کام آئیگی نہ قبولیت ،طاقت کام کرے گی نہ تدبیر۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں