نوشہرہ :گرڈ سٹیشن میں خرابی، بجلی بند، شہری مشتعل، روڈ بلاک

نوشہرہ :گرڈ سٹیشن میں خرابی، بجلی بند، شہری مشتعل، روڈ بلاک

نوشہرہ (نمائندہ دنیا)نوشہرہ جہانگیرہ گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی، اکوڑہ خٹک سمیت درجنو ں دیہات تاریکی میں ڈوب گئے ۔ گرمی سے ستائے شہریوں نے مشتعل ہوکر جی ٹی روڈ بلاک کردی ۔

مظاہرین نے نوشہرہ جہانگیرہ جی ٹی روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کردی۔پیسکو اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک اور پولیس کے ساتھ مشتعل مظاہرین نے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ پہلے بجلی بحال کرو پھر بات کریں گے ،جے یو آئی (س) کے رہنما حافظ سلمان الحق حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پیسکو نے عوام کو سخت گرمی میں خور کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر رات گئے بجلی بحال کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں