سپریم کورٹ مبارک ثانی نظرثانی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

سپریم کورٹ مبارک ثانی نظرثانی  درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

اسلام آباد(دنیا نیوز)سپریم کورٹ مبارک ثانی کیس کے فیصلے کیخلاف پراسیکیوٹر کی نظر ثانی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نظر ثانی پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عرفان سعادت بینچ کا حصہ ہیں،مبارک ثانی کیس میں کچھ نکات پر مذہبی حلقوں سے ردعمل آیا تھا،مبارک ثانی کیس میں پنجاب حکومت اور دیگر فریقین نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی،نظرثانی کیس میں مختلف مکاتب فکر کے علما اور مدارس کا موقف سنا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں