بانی پی ٹی آئی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

بانی پی ٹی آئی کی چیف جسٹس  اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف  سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد(دنیا نیوز)بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرکر دی گئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 نومبر 2022 کو عہدہ سنبھالا، جسٹس عامر فاروق شکایت کنندہ کے مقدمات میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے لگ بھگ تمام مقدمات اپنے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے ، جسٹس عامر فاروق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ شکایت میں چیف جسٹس عامر فاروق کیخلاف مس کنڈکٹ پر کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے کیسز جان بوجھ کر التوا میں ڈالنے کا الزام لگایا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں