شیر افضل مروت کے پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں کھل کر گلے شکوے

شیر افضل مروت کے پی ٹی آئی  پارلیمانی اجلاس میں کھل کر گلے شکوے

اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے کہا میری کوئی غلطی نہیں تھی لیکن میری پارٹی رکنیت معطل کی گئی۔

تفصیل کے مطابق عمرایوب کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شیر افضل مروت نے بھی شرکت کی۔ شیر افضل نے کھل کر گلے شکوے اور تحفظات کا اظہار کیا۔گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھنے کی درخواست کی گئی یہ تکبر ہوگا اگر میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت نہ کروں، حامد خان سمیت جوبھی تنقید کرے گا اس کوتسلی بخش جواب ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بیانات میڈیا کی زینت بننے کیلئے دئیے جا رہے ہیں میرے گلے شکوے بانی پی ٹی آئی سے ہیں جو پارٹی قیادت تک پہنچا دئیے ۔اجلاس میں سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جائیں گے ؟ تو شیرافضل مروت نے جواب دیا کہ ملاقات والا سوال کافی مشکل ہے وہ خان ہیں میں بھی خان ہوں، 5اگست جلسے کے حوالے سے پارٹی کو خدمات پیش کر دی ہیں جو بھی ذمہ داری ملے گی بانی پی ٹی آئی کیلئے احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں