پنجاب بار کونسل کا گوہر اعجاز کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

پنجاب بار کونسل کا گوہر اعجاز کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

لاہور (آئی این پی )پنجاب بار کونسل نے سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کے بجلی بلوں میں کمی اور آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کے مطالبات کی مکمل حمایت کردی۔

 جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ گو ہر اعجاز کے منصفانہ بجلی قیمتوں اورآئی پی پیز کے بین الاقوامی ماہرین کے ذریعے فرانزک آڈٹ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، اقدامات کا مقصد عوام، کاروبار اور صنعتوں پر بوجھ کوکم کرنا ہے ، ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ وکلا رہنما ئوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر گو ہر اعجاز کی قومی اقتصادی مسئلے پر کی جانے والی کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں، حکومت کو گوہر اعجاز کی زیرقیادت متعلقہ اداروں کے  نمائندوں، تکنیکی اور قانونی ماہرین معیشت دانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل باڈی قائم کرنی چاہیے ، جس کو اصلاحات کی پالیسی سازی اور نفاذ کی نگرانی کی ذمہ داری دی جانی چاہیے ، منصفانہ اور سستی بجلی عوام اور ملکی خوشحالی کے لیے ضروری ہے ۔ وکلا رہنما ؤں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کی ادائیگیاں روک کر فرانزک آڈٹ کروایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں