نواز شریف اب بولیں گے ، حقائق بتانا پڑیں گے ، جاوید لطیف

نواز شریف اب بولیں گے ، حقائق بتانا پڑیں گے ، جاوید لطیف

لاہور (دنیا نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنماجاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اب بولیں گے کیونکہ نوازشریف کے بولے بغیر پاکستان کا آگے چلنا بہت مشکل نظر آرہا ہے ،اور عالمی قوتوں کا دبائو بڑھتا جارہا ہے۔

پاکستان کی معیشت روز سنبھلتی ہے اور روز گرتی ہے ، پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ حکومت کی حدود و قیود ہوتی ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ تین مرتبہ بننے والے وزیر اعظم نوازشریف کا تجربہ اس خطے میں سب سے زیادہ ہے ،نوازشریف سینئر سیاستدان ہیں،نوازشریف کے آنے سے خطے میں امن بھی آئے گا اور بہتری بھی آئے گی،مگر وہ ارینجمنٹ جو 8 فروری سے پہلے کیا گیا تھا،جس کے نتائج ہم نے 8 فروری کو پک اینڈ چوس کی شکل میں دیکھے ،ان کی وجہ سے پاکستان کا فائدہ نہیں ہوا،نہ ہی اس خطے کا کوئی فائدہ ہوسکا،ان کاکہنا تھا میں پھر بھی بطور پاکستانی کہہ رہا ہوں کہ نوازشریف کو حقائق بتانا پڑیں گے ، حقائق بتا ئے بغیر پاکستان ایک قدم بھی آگے چلنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آرہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں