سپریم کورٹ میں طویل عرصے بعد شریعت اپیلٹ بینچ تشکیل

سپریم کورٹ میں طویل عرصے بعد شریعت اپیلٹ بینچ تشکیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے طویل عرصے بعد شریعت اپیلٹ بینچ تشکیل دے دیا، جبکہ ارشدشریف قتل ازخودنوٹس کیس کی سماعت کیلئے بھی5 رکنی لارجربینچ تشکیل دیدیاگیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں شریعت اپیلٹ بینچ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی شریعت اپیلٹ بینچ پانچ اگست سے مقدمات کی سماعت کرے گا،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن کے علاوہ ڈاکٹر محمد خالد مسعود اور ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی بطور عالم جج شریعت بینچ کا حصہ ہونگے ،واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سودی نظام سمیت فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلوں کے خلاف متعدد اپیلیں زیر التوا ہیں ، پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی کے اجلاس میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس پرجسٹس جمال  مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ بنانے کافیصلہ دو ایک کی اکثریت سے ہوا، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے تین رکنی بینچ برقرار رکھنے کی رائے دی جبکہ جسٹس منصورعلی اور جسٹس منیب اخترنے پانچ رکنی بینچ تشکیل دینے کی رائے دی ، نیا بینچ ججزکی دستیابی پرارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس کی سماعت کرے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں