پنجاب: 5آفیسرز کے تقرر و تبادلے نوید السلام سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی تعینات

پنجاب: 5آفیسرز کے تقرر و تبادلے نوید السلام سی ای او  لاہور پارکنگ کمپنی تعینات

لاہور (سٹاف رپورٹر،این این آئی)پنجاب حکومت نے 5افسروں کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔

 نوید السلام ورک کو سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی تعینات کر دیا گیا ،ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نجف اقبال اور ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب رافید احمد ملہی کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، تقرری کے منتظر محمد شاہد کو ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی تعینات کیا گیا ہے جبکہ طارق خان نیازی کی خدمات بورڈ آف ریونیو کے سپرد کر دی گئیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں