سیاسی جماعتوں کو 29اگست تک گوشوارے جمع کرانیکی ہدایت

سیاسی جماعتوں کو 29اگست تک گوشوارے جمع کرانیکی ہدایت

اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

 الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے بعد 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کریں گی۔ سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثہ جات اور واجبات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گے ۔ پارٹی سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کی دستخط شدہ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں