پی ٹی آئی کارکن بازیابی کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو 8اگست تک مہلت
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکن ارسلان صادق کی بازیابی کی درخواست پر مغوی کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو 8اگست تک مہلت دیدی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے سماعت کی ۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ارسلان کی بازیابی کے لیے پولیس کو کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی پولیس نے مقدمہ تو درج کیا لیکن مغوی کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے لہذا عدالت مغوی کی بازیابی کا حکم دے ۔دوران سماعت عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت پیش ہوئے آئی جی پنجاب نے بتایا کہ مغوی پولیس کے پاس نہیں بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔عدالت نے مغوی کی فوری بازیابی یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے سماعت آٹھ اگست تک ملتوی کردی۔