اقتصادی رابطہ کمیٹی:1لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی:1لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی منظوری دیدی ہے ۔ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر بجلی سردار اویس لغاری، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، ایم ڈی پاسکو، چیئرمین ٹی سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ اداروں کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں فرٹیلائزرز کی قیمت میں اضافہ روکنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دیدی۔سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا مقصد مارکیٹ میں یوریا کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا ہے ، فیصلہ فصل کے موسم کے دوران کھاد کی قیمتوں کے استحکام کو بھی یقینی بنائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں