مقبوضہ کشمیر کھلی جیل ، دنیا کب تک آنکھیں بند رکھے گی،مریم

 مقبوضہ کشمیر کھلی جیل ، دنیا کب تک آنکھیں بند رکھے گی،مریم

لاہور(نیوزایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور ترقی ممکن ہے۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید، ہر مظلوم اور محصور، مقبوضہ کشمیر کی مائوں، بہنوں، بیٹیوں اور بیٹوں کو میرا سلام۔انہوں نے کہا بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر و استبداد کی نئی مثال قائم کی، دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھے گی؟، کب تک کشمیری جبر کا شکار ہوتے رہیں گے ؟۔انہوں نے کہا بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا۔مریم نواز نے کہا ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، کشمیری بہن، بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں