شیخ الحدیث مولانا محمد انور بدخشانی انتقال کر گئے
کراچی (آئی این پی) شیخ الحدیث مولانا محمد انور بدخشانی انتقال کر گئے ہیں۔92سالہ مولانا محمد انور بدخشانی عارضہ قلب میں مبتلا تھے ،نمازجنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم سمیت جامعہ کی انتظامیہ، طلبہ اساتذہ نے حضرت مولانا محمد انور بدخشانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔دوسری جانب جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ بنوری ٹائون کے شیخ الحدیث مولانا انور بدخشانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت علمی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے ۔