موسم گرما کی تعطیلات ختم سکول آج کھلیں گے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے سکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوجائے گا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
سرکاری سکول ہفتے میں 5 روز کھلیں گے ، ہفتہ ،اتوار چھٹی ہو گی ، مرد اساتذہ پیر سے جمعرات صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک سکول میں رہیں گے ، خواتین اساتذہ کو 3 کی بجائے ڈھائی بجے چھٹی ہو گی ۔ ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8 تا 12 بجے ، دوسری شفٹ دوپہر ایک تا 5 بجے تک ہو گی ۔ جمعہ کو سکول 8 تا 12 بجے تک کھلیں گے ۔ سندھ میں بھی سکول آج کھل جائیں گے ۔