مسلم امہ میں ضیا جیسا ایک بھی حکمران نہیں،اعجاز الحق

مسلم امہ میں ضیا جیسا ایک بھی حکمران نہیں،اعجاز الحق

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ض)کے سربراہ اعجازالحق نے کہا کہ مسلم امہ میں جنرل ضیا الحق جیسا ایک بھی حکمران نہیں۔

 پاکستان سمیت دنیابھر میں ڈیڑھ ارب سے زائدمسلمان ہیں اور فلسطین میں اسرائیل بچوں،خواتین اوربوڑھوں کو شہید کررہاہے لیکن کسی بھی مسلمان حکمران کی جرات نہیں کہ اس ظلم وستم کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے ،یاسر عرفات کے بقول جنرل ضیاء الحق جیسا حکمران فلسطین کے پڑوس میں ہونا چاہیے جو روس کی طرح اسرائیل کاخاتمہ کرتا۔سپریم کورٹ ختم نبوت کے بارے میں محتاط رویہ اختیارکرے ۔ختم نبوت کے خلاف جو بھی بات کرے اس کا گھیرا ئوکرنا چاہیے ۔شہدائے بہاولپور کی 36ویں برسی کے انتظامات کے سلسلے میں مشاورتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ ملک میں بحرانی کیفیت ہے عوام میں بجلی،گیس کے بل اوربچوں کی فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں۔ جو لوگ پاکستان میں بنگلہ دیش جیسے حالات کاذکرکرتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔راولپنڈی آرٹس کونسل شمس آباد میں 17اگست کوسیمینار منعقد کیا جارہاہے جس شہدائے بہاولپور کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں