پاکستان طویل مدتی معاشی ترقی کیلئے اقدامات کرے ، ایشیائی بینک

 پاکستان طویل مدتی معاشی ترقی کیلئے  اقدامات کرے ، ایشیائی بینک

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ترسیلات زر کو مالیاتی پالیسیوں اور کلی معیشت کے اشاریوں کے ساتھ ہم آہنگ کرکے پاکستان کو طویل مدتی معاشی ترقی کے مثبت اثرات میں اضافہ کے لیے اقدامات کی سفارش کی ہے ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ مطالعاتی بلاگ میں کہا گیا کہ سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر بیرونی مالی اعانت کا اہم ذریعہ ہے ۔ سمندرپار کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا ملک کی معیشت میں اہم کردار رہا ہے اور آنے والے مہینوں اور برسوں میں ترسیلات زر کا بہاؤ اسی رفتار سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔بینک نے ترسیلات زر میں اضافے کے لیے سہولیات اور ترغیبات فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں