معاشی ترقیاتی پلان کیلئے کمیٹی قائم ،اسحاق ڈار سربراہ مقرر

معاشی ترقیاتی پلان کیلئے کمیٹی قائم ،اسحاق ڈار سربراہ مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معاشی بحران پرقابو پانے کیلئے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کو معاشی بحالی پلان کے حوالے سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی، وزیراعظم نے مقامی تیار کردہ معاشی ترقیاتی پلان کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر خزانہ، وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر مملکت ریونیو اور توانائی اور ایس آئی ایف سی کے قومی کو آرڈینیٹر کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔کمیٹی پروفیسر سٹیفن ڈیرکان کے تیار کردہ معاشی پلان کے مسودہ اور وزارت منصوبہ بندی کے تیار کردہ جائزہ اور شراکت داروں سے فیڈ بیک لے گی اورمکمل غور کے بعد معاشی ترقیاتی پلان کو مکمل کرے گی ۔ وزیر اعظم 14 اگست کو معاشی پالیسی کا اعلان کرنا چاہتے تھے تاہم خزانہ، تجارت، منصوبہ بندی کی وزارتوں نے پروفیسر سٹیفن کی معاشی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔وزارتوں اور ایف بی آر کے اعتراض پر وزیراعظم نے معاشی پالیسی کا اعلان مؤخر کیااورلوکل معاشی ترقیاتی پلان کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں