سکیو رٹی فورسزکاکرم میں آپریشن،7خارجی دہشتگرد ہلاک،5زخمی

سکیو رٹی فورسزکاکرم میں آپریشن،7خارجی دہشتگرد ہلاک،5زخمی

راولپنڈی (دنیانیوز)ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 خارجی دہشتگرد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیاگیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کا ٹھکانہ تباہ کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا، مارے گئے خارجی دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج وطنِ عزیز کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرمِ عمل ہے ۔انہوں نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں