بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری ، جیل کا نیٹ ورک پکڑا گیا

بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری ، جیل کا نیٹ ورک پکڑا گیا

راولپنڈی(خبر نگار ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے سہولت کاری کے الزام پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

جیل کے مزید  2 افسروں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ، 2 افسروں میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں، دونوں افسر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پذیر تھے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل سے ہٹائے گئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل معلومات کی بنیاد پر مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔محمد اکرم کے 2 اردلی، 3وارڈر اور ہیڈ وارڈر سے پوچھ گچھ کی جائے گی، تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ 3 یورپی ممالک کے نمبرز پر بنائے گئے واٹس ایپ کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فون کے شواہد بھی مل چکے ہیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری، ایک سابق صوبائی وزیر پنجاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 15 سال سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل تعینات رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں