زرمبادلہ ذخائر میں17کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں17کروڑ  30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

 مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ذخائر کا حجم 14 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر 12 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 27 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 5.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں