گوہراعجاز کی بجلی بلوں سے پریشان 25 کروڑ پاکستانیوں کیلئے دعا کی اپیل

گوہراعجاز کی بجلی بلوں سے پریشان  25 کروڑ پاکستانیوں کیلئے دعا کی اپیل

اسلام آباد(آئی این پی )سابق نگرا ن وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بجلی بلوں سے پریشان 25 کروڑ پاکستانیوں کیلئے دعا اپیل کی ہے ،گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر شہری آئی پی پیزفیملیز کے معاہدوں کے باعث شدید پریشان ہے۔

 آئی پی پیز معاہدوں سے گھریلو،کمرشل، صنعتی،زرعی صارفین کاجینا محال ہوچکا ہے ۔ہم اداروں ، حکومت اور سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ صارفین کو آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹس سے بچایاجائے کیونکہ پاور سیکٹرمیں بدانتظامی ،نااہلی سے بجلی کی قیمتیں نا قابل برداشت ہوچکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں