مہنگائی میں معمولی کمی،16.86فیصد ریکارڈ،19اشیا مہنگی،13سستی

مہنگائی میں معمولی کمی،16.86فیصد ریکارڈ،19اشیا مہنگی،13سستی

اسلام آباد (آئی این پی ) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح تنزلی کے بعد کم ہو کر 16.86 فیصد آگئی۔پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 13 کے نرخوں میں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 34.77 فیصد، انڈے 4.78 اور لہسن کی  قیمت میں 1.99 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ گوشت، گڑ اور سگریٹ بھی مہنگے ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق پٹرول 3.15 فیصد اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.44 فیصد کمی ہوئی، اس کے علاوہ حالیہ ہفتے کے دوران پیاز 4.91 فیصد اور آٹا 1.83 فیصد سستا ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ دال مونگ 1.81 فیصد، مرغی گوشت 1.57 فیصد، کیلا1.36 فیصد اور چینی 0.59 فیصد سستی ہوئی ، ادارہ شماریات کے مطابق آلو، دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں