سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلزکیس ڈی لسٹ کر دیا

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلزکیس ڈی لسٹ کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس ڈی لسٹ کر دیا،کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ۔

 جسٹس جمال خان مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی  سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے آج سماعت کرنا تھی،جسٹس امین الدین،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی بینچ کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں