حمزہ کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی ریلیف پیکیج کیلئے سفارشات

حمزہ کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی ریلیف پیکیج کیلئے سفارشات

لاہور( آئی این پی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورپبلک فیسیلی ٹیشن یونٹ پنجاب کے سربراہ حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں عوامی ریلیف پیکجز اور دیگر اہم امور پر غور اور سفارشات مرتب کی گئیں۔ اجلاس میں عوام کو مختلف مدوں میں ریلیف کے حوالے سے غور اور مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نا مساعد معاشی حالات کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ حکومت معیشت کو ٹریک پر لانے کے لئے بھی دن رات کوشاں ہے اور ان شا اللہ بہت جلد اس کے ثمرات عوام کے سامنے آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں