اسلام آباد کے جلسے میں روڑے نہ اٹکائے جائیں ،بیرسٹرسیف

اسلام آباد کے جلسے میں روڑے نہ اٹکائے جائیں ،بیرسٹرسیف

اسلام آباد/پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا اور خیبر پختونخوا سے عوام بڑی تعداد میں جلسے کے لئے آئے گی ۔

خیبرپختونخوا کی عوام کا جلسے میں اہم کردار ہو گا۔ ا سلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خدشہ ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ جلسے کی این او سی نہ دے ۔ اسلام آباد انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ جلسے کی اجازت دینا آپکا فرض ہے انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس بار جلسے میں روڑے نہ اٹکائے جائیں ہم امن و امان کے ساتھ جلسہ کرینگے اور قانون کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ التجا ہے کہ جلسے کے لئے ایسی صورتحال نہ پیدا کی جائے کہ تلخیاں ہوں۔  اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کرپشن پر کمیٹی بنائی جس کی تجاویز پر ایکشن لیا گیا ہے ۔ کمیٹی نے رپورٹ دی کہ شکیل خان کرپشن میں ملوث پائے گئے وزیر اعلیٰ نے بطور وزیر نوٹیفکیشن جاری کیا کہ انہیں نکالا جائے ۔ شکیل خان کو کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا ، ان کے اور سیکرٹری کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ یہ تاثر نہ لیا جائے کہ پارٹی میں کوئی گروہ بندی ہے عہدے کو استعمال کرتے ہوئے ذاتی مقاصد حاصل نہیں کرنے چاہئیں۔ اس موقع پر عاطف خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاطف خان یا جنید اکبر کے پاس کوئی شواہد ہیں تووہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں، پارٹی میں ایسے معاملات آتے ہیں جو گھر میں ہی حل ہو سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں