وزیر کی برطرفی پر اختلافات ، بانی پی ٹی آئی کا اظہار برہمی

وزیر کی برطرفی پر اختلافات ، بانی پی ٹی آئی کا اظہار برہمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )سابق صوبائی وزیر شکیل خان کی خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرفی کے بعد تحریک انصاف میں اختلافات پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے شکیل خان کے حق میں بیان دینے والے ارکین قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کو طلب کرلیا اور دونوں اراکین اسمبلی کی آئندہ ہفتے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو عاطف خان اورجنید اکبرکے حوالے سے شکایت کی ہے ، عاطف خان اور جنید اکبر نے برطرف وزیرشکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا اور شکیل خان کے برطرفی کے  فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثر دینے پرتشویش کا اظہارکیا ہے ۔ بیرسٹرسیف نے تصدیق بھی کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عاطف خان اور جنید اکبر کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں