خیبرپختونخوا کی سستی بجلی وفاق ہمیں مہنگے داموں بیچ رہا:صوبائی مشیر اطلاعات

 خیبرپختونخوا کی سستی بجلی وفاق ہمیں  مہنگے داموں بیچ رہا:صوبائی مشیر اطلاعات

پشاور (آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور ٹولہ ملک کو ایک اکائی کے بجائے تقسیم کی طرف لے جا رہا ہے ۔

 اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کر رہا ہے ، خیبرپختونخوا کی سستی بجلی وفاق ہمیں مہنگے داموں بیچ رہا ہے ، جو صوبہ سستی بجلی پیدا کر رہا ہے اسے بجلی اور بلوں میں ریلیف سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ایک ایم این اے کے پاس بجلی کے بلوں میں کمی کے اعلان کا قانونی اختیار نہیں، وفاق خیبرپختونخوا کے بجلی کے اربوں کے بقایاجات ادا کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں