پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’’شاہین ٹو ‘‘کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’’شاہین ٹو ‘‘کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(دنیانیوز)پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیاہے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی تربیت اور مختلف آلات کی کارکردگی جانچنا تھا۔

سٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا، ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا، صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباددی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں