اڈیالہ جیل :مبینہ سہولت کاری ، خاتون سوئپر،2لیڈی وارڈنز ،3 سی سی ٹی وی کیمرہ نگرانوں سے تفتیش جاری

 اڈیالہ جیل :مبینہ سہولت کاری ، خاتون  سوئپر،2لیڈی وارڈنز ،3 سی سی ٹی وی  کیمرہ نگرانوں سے تفتیش جاری

راولپنڈی(خبرنگار)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنزشامل ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار وں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔خواتین سٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا ،جبکہ حراست میں لئے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں