امریکی مصالحتی نظام کی افادیت پر لاہور میں 4روزہ جوڈیشل کانفرنس کاپیر سے آغاز
لاہور(محمداشفاق سے )امریکا میں مصالحتی نظام کی افادیت سے متعلق لاہور میں 4روزہ جوڈیشل کانفرنس پیر 26اگست سے 30اگست تک جاری رہے گی۔
کانفرنس میں سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ چیف جسٹس بلوچستان ہاشم خان کاکڑ ،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن ، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس یوسف علی ، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید محمد عتیق شاہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ،ایڈیشنل سیشن جج نارووال، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی صدف کھوکھر ، ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد شبانہ مسعود ، ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ شمس الدین بھی شریک ہوں گے ۔