دال چنا باریک 50روپے کلو مہنگی ،چاول اوردال مسورسستی

دال چنا باریک 50روپے کلو مہنگی ،چاول اوردال مسورسستی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا،چند اشیا مہنگی اور کچھ سستی ہوگئیں ، لاہور میں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دال چنا، کالے چنے اور بیسن کی قیمت میں اضافہ کیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق280روپے فی کلو ملنے والی دال  چنا باریک کی قیمت میں 50روپے کلوکا اضافہ کرکے ریٹ 330روپے فی کلو مقرر کردیاگیاہے ۔دال چنا سپیشل کی قیمت میں 55روپے کلو اضافہ کیاگیا جس کے بعد قیمت 305روپے سے بڑھ کر360روپے کلو ہوگئی۔کالا چنا کی قیمت میں 40روپے کلو اضافہ کرکے قیمت 305سے بڑھا کر 345روپے مقرر کی گئی جبکہ بیسن کی قیمت میں 40 روپے اضافہ ہوااورقیمت 300سے 340روپے فی کلو ہوگئی ۔باسمتی چاول کی قیمت میں 10روپے کلو کمی کی جو اب مارکیٹ میں 270 کی بجائے 260 روپے فی کلو دستیاب ہوگا،دال مسور25روپے فی کلوکمی سے 290 کی بجائے 265 روپے فی کلو ہوگئی۔سفید چنے کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جو مارکیٹ میں 310 روپے فی کلو بکیں گے ۔ڈی سی لاہور نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں